: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ڈنمارک،10مارچ(ایجنسی) افغانستان میں فٹ بال کا کھیل انتہائی مقبول ہے اور اسی لیے ان کی مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی قومی فٹ بال ٹیم ہے اسی لیے ڈنمارک کی ایک کمپنی نے افغانستان کے معاشرتی ماحول کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی فٹ بال کٹ متعارف کرائی ہے جس کو پہننے کے بعد خواتین کھلاڑی سر سے پاؤں تک پردے میں آجائیں گی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع
پر کمپنی نے خواتین کے لیے سرخ رنگ کی یہ کٹ متعارف کرائی جس میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ جب خواتین اسے پہن کر میدان میں اتریں تو وہ سر سے پاؤں تک پردے میں بھی رہیں اور ان کی کارگردگی میں فرق بھی نہ آئے۔ فیفا نے 2014 میں اسکارف پہن کر کھیلنے پر پابندی اٹھالی تھی لیکن شرط عائد کی تھی کہ اسکارف شرٹ کے ساتھ جڑا ہوا نہ ہو اور رنگ بھی مختلف نہ ہو جس کے بعد ہی یہ منفرد یونیفارم کو متعارف کرایا گیا ہے۔